برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پہلے آئے ،عمران خان کی کابینہ نے منظوری بعد میں دی: لطیف کھوسہ کا انکشاف

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پہلے آئے ،عمران خان کی کابینہ نے منظوری بعد میں دی: لطیف کھوسہ کا انکشاف

اسلام آباد :  تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف حکومت اتنی بے بس ہے کہ اپنا وزیرخزانہ اور وزیرداخلہ نہیں رکھ سکتی، پنجاب حکومت کی ساری بیوروکریسی پرانی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے لطیف کھوسہ نے انکشاف کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے پہلے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے بعد میں کابینہ سے منظوری لی گئی ۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ عمران خان چند دن میں رہا ہوجائیں گے۔ 

رکن قومی اسمبلی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے اگر میرٹ پر فیصلہ ہوتا ہے تو عمران خان چند دن میں رہا ہوجائیں گے کیونکہ جو پیسے برطانیہ سے آئے تھے وہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے اور اب چیف جسٹس نے واپس حکومت کے اکاؤنٹ میں بھیج دیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں