گندم بحران: نواز شریف نےن لیگی مرکزی قائدین اور وزیراعظم کو آج طلب کر لیا

گندم بحران: نواز شریف نےن لیگی مرکزی قائدین اور وزیراعظم کو آج طلب کر لیا

لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو آج ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا۔ وزیراعظم کی آج ہی نوازشریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت پیدا ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین آج ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کریں گے،  پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک آج سہ پہر 2 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ اہم بیٹھک میں رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شریک ہوں گے جبکہ مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف گندم اسکینڈل  میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے پارٹی قائد کو  آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورتی اجلاس میں 11 مئی کو ہونے والے ن لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں