اسپین : گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے ہی مداح کو مکا رسید کر دیا

اسپین : گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے ہی مداح کو مکا رسید کر دیا

بارسلونا: اسپین کے شہر 'بارسلونا' میں کنسرٹ کے لئے جاتے ہوئے ایک مداح نےجسٹن بیبر کی گاڑی میں ہاتھ ڈال کر انہیں چھونے کی کوشش کی۔

بائیس سالہ گلوکار نے اسکا ہاتھ جھٹکنے کی بجائے اسے مکا رسید کیا جس سے اسکا ہونٹ پھٹ گیا۔ ایک نامعلوم شخص نے واقعے کی ویڈیو بنا لی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے ساتھ بھاگتا نظر آتا ہے اور پھر بیبر کا ہاتھ تیزی سے حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے۔

اسکے بعد نوجوان کے منہ سے خون جاری ہو جاتا ہے جبکہ گلوکار اپنی گاڑی میں آگے بڑھ جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں