ممبئی:معروف بھارتی اداکار ورن کو سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار ورن نے سٹرک پر خاتون مداح کے ساتھ سیلفی اتار کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لگائی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ورن نے اپنی گاڑی کے شیشے سے نکل کر رکشے میں بیٹھی خاتون مداح کے ساتھ سیلفی اتاری تھی۔
.@Varun_dvn These adventures surely work on D silver screen but certainly not on the roads of Mumbai! U have risked ur life,ur admirer’s & few others. V expect better from a responsible Mumbaikar & youth icon like U! An E-Challan is on d way 2 ur home. Next time, V will B harsher pic.twitter.com/YmdytxspGY
— Mumbai Police (@MumbaiPolice) November 23, 2017
تصویر شئیر کرنے کے بعد پولیس نے نہ صرف ورن کو چالان کر دیا ہے بلکہ سخت انتباہ کرتے ہوئے ہے کہ ایسی مہم جوئی فلموں میں تو اچھی لگتی ہے لیکن حقیقت میں کسی کی زندگی کے ساتھ کھیلنی کی ان کو اجازت نہیں ہے۔
پولیس کے بیان کے بعد ورن نے معافی مانگ لی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا مقصد کسی کی زندگی کے ساتھ کھیلنا نہیں تھا۔گاڑی سنگل پر کھڑی تھی جب میں نے سیلفی لی تھی اور اس وقت سڑک پر ٹریفک رواں نہیں تھی۔
My apologies ???? Our cars weren’t moving since we were at a traffic signal and I didn’t want to hurt the sentiment of a fan but next time I’ll keep safety in mind and won’t encourage this. https://t.co/MEJk56EksG
— Varun Dhawan (@Varun_dvn) November 23, 2017