Get Alerts

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دنیا کی معمر ترین حکمراں بن گئیں

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دنیا کی معمر ترین حکمراں بن گئیں


لندن: زمبابوے کے حکمران رابرٹ موگابے کے استعفی کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا کی معمر ترین حکمران بن گئیں۔


تفصیلات کے مطابق سینتیس برس زمبابوے پر حکمرانی کے بعد رابرٹ موگابے کو آخر کار عہدہ صدارت سے استعفی دینا پڑا۔ ترانوے سالہ موگابے دنیا کے معمر ترین حکمران تھے۔ ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم معمر ترین حکمران بن گئی ہیں کیونکہ ان کی عمر اکانوے برس ہے۔

تیونس کے نوے سالہ صدر محمد الباجی قائد السبسی معمر حکمرانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ 2014 میں ملک کے صدر بنے۔ دنیا کے تیسرے معمر ترین حکمران کویت کے امیر ۔۔شیخ صباح احمد الجابر الصباح ہیں، ان کی عمر اٹھاسی برس ہے۔

ٹیگز: