مفتی انس سے شادی کے بعد ثناءخان نے اپنا نام تبدیل کرلیا

After marrying Mufti Anas, Sana Khan changed her name
کیپشن: ثناءخان نے اپنا نام تبدیل کرکے سیدہ ثناءخان رکھ دیا ہے۔تصویر بشکریہ ثنا خان انسٹاگرام

گجرات:اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دینے اور گزشتہ دنوں مفتی انس سے شادی کرنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان نے اپنا نام تبدیل کرکے سیدہ ثناءخان رکھ دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مفتی انس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناءخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دلہن کے لباس میں اپنی تصویر دلہے کے ساتھ شیئر کی ۔

0493d0bb9698be6843a3d067dc24d394


 انہوں نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کئے اور ساتھ حسین جیولری بھی پہنی تصاویر شیئر کی جن میں وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں۔


ثناء خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں جبکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثناء خان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔

0da640654e44dab47a0c29083f0ab808


یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

 ثناخان نے شادی کے بعد جاری پہلی ٹویٹ میں مداحوں کو اللہ کی رضا کے لئے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے اور لکھا کہ اللہ رب العزت کی رضا کے لئے لوگوں سے پیار کریں اور شادی کرنے والے افراد اللہ کی رضا کے لئے اس بندھن میں بندھیں تاکہ اس نئے رشتے میں برکت پیدا ہو۔

سابقہ  اداکارہ نے اس موقع پر اپنی نئی زندگی کی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔