اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے ، انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
ذرائع کے مطابق سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
قبل ازیں خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی۔ انشاءاللہ سمری کی وزیراعظم ہاؤس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔‘
وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ھوئ.. انشاءاللہ
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
سمری کی PMO میں وصولی کنفرم وقت پہ کی جاۓ گی..