عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ایک اور مرحلہ طے کرلیا 

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ایک اور مرحلہ طے کرلیا 

اسلام آباد : آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک اور مرحلہ طے کرلیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی گئیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کیلئے کام شروع کردیا ہے۔انتخابی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں اگلے ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کے 109 اضلاع سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دو بینچوں نے اعتراضات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ نئی حلقے بندیوں پر الیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر 1324 اعتراضات جمع کرائے گئے۔‎پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات وصول ہوئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں