Get Alerts

شردھا کپور کا پاؤں زخمی، شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی

شردھا کپور کا پاؤں زخمی، شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو فلم کی شوٹنگ کے دوران پاؤں کی انگلی فریکچر ہو گئی ہے، جس کے بعد فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوئنس فلمانے میں مصروف تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس دوران شردھا نے نوواری ساڑی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھے۔ ڈانس کے ایک مرحلے میں انہوں نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث ان کا توازن بگڑ گیا اور پاؤں کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوراً شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے اس بات پر زور دیا کہ یونٹ کام جاری رکھے۔ وہ ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کرتی رہیں، لیکن چند گھنٹوں بعد ان کے درد میں اضافہ ہوگیا اور آخرکار یونٹ کو مکمل طور پر شوٹنگ روکنی پڑی۔

فلم ایتھا مہاراشٹر کی مشہور رقاصہ، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی ہے، جنہیں ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ٹیگز: