Get Alerts

انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی

جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبے وسطی جاوا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے، جبکہ 20 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق، سیمارنگ شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے اور 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جبکہ ماجینانگ ضلع میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور 2 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اس صورت حال کے پیش نظر 500 امدادی کارکنوں کو تلاش اور امدادی کاموں میں مصروف کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بچایا جا سکے۔

دوسری طرف، تھائی لینڈ میں بھی شدید بارشوں کے نتیجے میں تباہی مچ گئی ہے، جہاں 3 دنوں میں 595 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ تھائی حکام نے بارشوں کے خطرے کے پیش نظر 45 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ موسمیاتی حکام نے مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر وارننگ جاری کی ہے، اور ریسکیو ٹیمیں اور مقامی اہلکار متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: