Get Alerts

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) نے ایڈیشنل آئی جی نارتھ ریجن محمد وسال فخر سلطان کی ہدایت پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اوور لوڈ گاڑیوں کو قومی شاہراہوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق اس اقدام کے باعث اوور لوڈنگ کے نتیجے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی اور مجموعی سڑکوں کی حفاظت میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان NHMP نے واضح کیا ہے کہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ لوڈنگ حدود کی مکمل پابندی کریں۔

ٹیگز: