’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری،دمشق کے  قدیم شہر کا سیٹ دکھاگیا

  ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری،دمشق کے  قدیم شہر کا سیٹ دکھاگیا

ترکیہ :’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری  کیاگیا ہے۔ دمشق کے  قدیم شہر کا سیٹ دکھاگیا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔نئی ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستانی اور ترکیہ کے ناظرین اس کو دیکھنے کے لئے شدت سے منتظر ہیں۔

مصنف کے بارے میں