دو سالوں میں ایک ہی فلم میں کام کروں گا، راج کمار راؤ

دو سالوں میں ایک ہی فلم میں کام کروں گا، راج کمار راؤ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو سالوں میں ایک ہی فلم میں کام کریں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے کیرئیر کے اس دور سے گزر رہے ہیں جب لوگ ان کی فلموں کا نتطار کریں گے۔

بھارتی زرائع کے مطابق راج کمار راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور شائقین کے پسندیدہ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں تھوڑا آرام کرنا چاہیئے اور دو سالوں میں صرف ایک فلم کرنی چاہیئے کیونکہ لگاتار کام کرنے کے بعد اب وہ لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہو گئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آج کل وہ فلم ’’نیوٹن‘‘پر کام کر رہے ہیں ۔ فلم میں راج کمار راؤ گورنمنٹ کلرک نیوٹن کمار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو چھتیس گڑھ کے تنازعے سے متاثرہ علاقے میں منصفانہ انتخابات کرانے کی کوشش کرتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں