امریکی بمبارطیاروں کی شمالی کوریا کی حدود میں پروازیں

امریکی بمبارطیاروں کی شمالی کوریا کی حدود میں پروازیں

واشنگٹن :شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس کے بعد اب امریکی طیاروں نے شمالی کوریا کی حدود میں پروازیں بھی کی ہیں۔
اس کشیدگی میں اضافہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد آیا، تاہم شمالی کوریا نے اسے امریکہ کیلئے تحفہ قرار دیا ہے۔اب امریکہ بھی کھل کر میدان میں آ گیاہے اور امریکہ کے بمبار طیاروں نے شمارلی کوریا کے مشرقی علاقے میں پرواز کی جس پر پینٹاگون کا کہناہے کہ پرواز کا مقصد شمالی کوریا کو بتانا تھا کہ امریکی صدر کے پاس خطروں کیلئے فوجی حل بھی موجود ہے۔
پینٹا گون کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سنگین خطرہ ہے ،بمبار طیاروں کے ساتھ ایف 15سی جنگی طیارے بھی تھے اور اس بات سے شمالی کوریا کو واضح کرنا تھا کہ ان کے پاس عسکری طا قت کا آپشن بھی موجود ہے۔