ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ گر گئی

ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ گر گئی

دبئی:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی  بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے,21اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان کے پر77  رنز بنا لیے ہیں۔فخر زمان 21رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن24 کے سکور پر اوپنر  امام الحق 10 رنز بنانے کے بعد  چاہل کی گیندپر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہو گئے-

اوپنر فخر زمان 31 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ، بابر اعظم کو  چاہل نے رن آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب سے سرفرا زاحمد اور شعیب ملک  کریز پر موجود ہیں  ۔ بھارت کی جانب سے چاہل اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، شاداب خان اور محمد عامر کو واپس ٹیم میں شامل کیا گیاہےجبکہ دوسری جانب بھارت نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔