پاکستان کا کشمیر کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے، فردوس عاشق اعوان

 پاکستان کا کشمیر کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے، وزیر اعظم  سفارتی میدان میں بھارتی وزیراعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس دنیا بھر سے آئی انسانی حقوق کی تنظیموں کا امتحان ہے، مودی نے خطے کے امن کو چیلنج کیا ہے، میڈیا کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کا ایک جسم اور روح کا رشتہ ہے۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، جنگ کیلئے جوش کیساتھ ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان کو عالمی سطح پر بہت سے چینلجز درپیش ہے، گھرمیں ہمیں متحد ہونا چاہیئے۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا، اس وقت ایجنڈا صرف کشمیر کا ہونا چاہیئے، کچھ لوگ مارچ کی باتیں کر رہےہیں، وہ لوگ اپنے مارچ کو کشمیر مارچ کا نام دیں۔