ایک دو روز میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے:فضل الرحمن

ایک دو روز میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے:فضل الرحمن

لاہور:جمعیت علمائے اسلام (جے ےوآئی ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ ایک دو روز میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے اور میں عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا‘ ہمیں امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے۔

مولانا نے کہا قوم مہنگائی اور دیگر مسائل میں پس چکی ہے اور اس کی ذمہ دار یہ نام نہاد حکومت ہے جس کے بننے کے بعد امریکہ اور یورپ پوری طرح سے متحرک ہیں‘ جے یو آئی ہند کا کشمیر پر بھارت کی حمایت ان کا اپنا معاملہ ہے اور ہم پاکستان میں کھڑے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور تن تنہا آزادی مارچ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مارچ ناموس ختم نبوت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے خلاف ہو گا جس کے خلاف قادیانیت اور یورپ سرگرم ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ قوم مہنگائی اور دیگر مسائل میں پس چکی ہے اور اس کی ذمہ دار یہ نام نہاد حکومت ہے جس کے بننے کے بعد امریکہ اور یورپ پوری طرح سے متحرک ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک دو روز میں کر لیں گے، آزادی مارچ کی حکمت عملی بنائی جائی گی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد اعلان کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہند کا کشمیر پر بھارت کی حمایت ان کا اپنا معاملہ ہے اور ہم پاکستان میں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور (ن) لےگ میں ڈیل سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں، ملک میں باربارفراڈحکومتیں بنتی ہیں اورملک کوبیچ دیا جاتاہے اب اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

عمران خان کو ان کے فیصلوں پر کوئی این آر او نہیں دیں گے، حکومت کشمیرکوبیچ کر اب بین بھی کررہی ہے،قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے۔