پاکستان ترک صدر کے بیان، مقبوضہ کشمیر کی واضح حمایت کی تائید کرتا ہے: منیر اکرم  

پاکستان ترک صدر کے بیان، مقبوضہ کشمیر کی واضح حمایت کی تائید کرتا ہے: منیر اکرم  

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان ترک صدر رجب طیب اردگان کے عالمی امور سے متعلق دلیرانہ بیان اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی واضح حمایت کی تائید کرتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر کی جانب سے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دینے کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں منیر اکرم نے چینی صدر کے خطاب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شی جن پنگ کا بیان انسانیت کے باہمی خوشحال مستقبل کیلئے بین الاقوامی تعاون قائم کرنے کی ضرورت کی ایک طاقتور یاد دہانی ہے۔