شرابی دلہا دیکھ کر دلہن کزن کے ساتھ فرار

شرابی دلہا دیکھ کر دلہن کزن کے ساتھ فرار

واشنگٹن :امریکا میں دلہن شادی کے عین وقت پر اپنے کزن کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ بارات لے کر آنے والا دلہا نشے میں دھت تھا جو دلہن کو ذرا نہ بھایا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں شادی والے گھر میں اس وقت سوگ کا سماں پیدا ہوگیا جب دلہن عین شادی کے روز اپنے کزن کے ساتھ فرار ہوگئی جس کو وہ ماضی میں پسند کرتی تھی لیکن اس سے شادی نہیں ہوسکی تھی ۔ 

میری لینڈ میں دلہن سیریا نے بارات لے کر آنے والے دلہا کو جب نشے میں دھت دیکھا تو وہ سخت افسردہ ہوگئی اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی نہیں کرے گی ۔

رپورٹس کے مطابق سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی پر خاصے خوش تھے لیکن سیریا کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ سیم نشہ آور اشیاکا استعمال کرتا ہے۔ 

سیریا نے شادی کے دن سے متعلق بتایا کہ مجھے سیم کے پاس سے الکوحل کی بو آئی، پہلے مجھے لگا شاید یہ وہم ہے لیکن بعدازاں میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی انگوٹھی بھی گرا دی تھی، وہ نہ ٹھیک سے بول پا رہا تھا اور نہ ہی چل پا رہا تھا۔

دوسری جانب دلہن کے کزن نے جب یہ سارا ماجرا دیکھا تو اس نے فوراً اسے بھاگنے کا مشورہ دیا جسے سیریا نے بھی قبول کیا اور یوں وہ دونوں فرار ہوگئے۔