Get Alerts

لاہور: جوا پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج

لاہور: جوا پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج

لاہور:لاہور کی ضلع کچہری میں جوا پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منسوخ کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے لاکھوں نوجوان مداح ہیں اور ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی غلطی معاشرتی بگاڑ کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، درخواست گزار نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جوئے کی پروموشن نہیں کی۔

عدالت نے سماجی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حساس معاملات میں سنجیدگی سے اقدامات کرنا ضروری ہیں تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے۔

ٹیگز: