Get Alerts

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم شاہراہیں رات 11 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم شاہراہیں رات 11 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم شاہراہیں رات 11 بجے سے تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی۔

 ایڈوائزری کے مطابق ایم ون پشاور موٹروے کو ہارون برج، جبکہ ایم 14 سی پیک موٹروے کو کانی پل اور ترپ انٹرچینج کے قریب سے بند رکھا جائے گا۔

 ای 35 ہزارہ موٹروے کو ہزارہ انٹرلنک اور برہان انٹرچینج، جبکہ جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام سے بند کیا جائے گا۔

 اسی طرح راولپنڈی، کوہاٹ روڈ کو خوشحال گڑھ اور ایبٹ آباد، حسن ابدال روڈ کو جھاری کس چیک پوسٹ کے مقام سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 متعلقہ حکام کے مطابق شاہراہوں کی بندش کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: