Get Alerts

 خیبرپختونخوا کی ترقی میں نواز شریف کا کردار نمایاں ہے، عطا تارڑ

 خیبرپختونخوا کی ترقی میں نواز شریف کا کردار نمایاں ہے، عطا تارڑ

پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے سیاسی جدوجہد کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ٹک ٹاک کی سیاست کر رہے ہیں، انہیں عملی سیاست کے لیے گراؤنڈ پر آنا چاہیے۔

 پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ لوگوں کو جھوٹے بیانیے کے پیچھے لگا کر ان کی ذہن سازی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بہادر لوگوں کا صوبہ ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔ ان کے مطابق پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی موٹروے کی بنیاد رکھی گئی۔

 عطااللہ تارڑ نے مسلم لیگ ن کی سیاسی جدوجہد اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ٹیگز: