Get Alerts

 پرائیویٹ حج سکیم: 21 ہزار درخواستیں موصول، 50 ہزار نشستیں تاحال دستیاب

 پرائیویٹ حج سکیم: 21 ہزار درخواستیں موصول، 50 ہزار نشستیں تاحال دستیاب

اسلام آباد: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اب تک تقریباً 21 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 50 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

 ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین اپنے واجبات کی ادائیگی پاک حج ایپ کے ذریعے کریں۔ کسی فرد یا حج کمپنی کو براہِ راست رقم ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

 ترجمان کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے مجاز حج کمپنیوں کو اب تک18 ارب روپے منتقل کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی وصولیوں میں45 فیصد رقم ڈیجیٹل ذرائع اور 55 فیصد بینک چالان کے ذریعے جمع ہوئی ہے۔

 وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ادائیگی کے لیے صرف مجاز اور سرکاری طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ کسی قسم کی مالی بے ضابطگی یا دھوکا دہی سے محفوظ رہا جا سکے۔

ٹیگز: