جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے صنعتی میلے کا افتتاح‎

جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے صنعتی میلے کا افتتاح‎

ہینور: شمالی جرمنی کے شہر ہینوور میں دنیا کے سب بڑے صنعتی تجارتی میلے کا افتتاح ہو گیا۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ اس مرتبہ پانچ روز تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش کا خصوصی پارٹنر ملک بھی ہے۔ میلے کا افتتاح جرمن چانسلر اور پولینڈ کی وزیر اعظم نے مشترکہ طور پر کیا۔ اپنی نوعیت کی یہ سب سے بڑی سالانہ عالمی نمائش ہینوور میں اس سال مجموعی طور پر 70 ویں مرتبہ منعقد کی جا رہی ہے.

اس نمائش کا اہم ترین موضوع انٹیگریٹڈ انڈسٹری ہے، جس میں بین الاقوامی سطح پر روبوٹس اب زیادہ سے زیادہ اہم اور متنوع کردار کے حامل ہوتے جا رہے ہیں۔