ایران میں بھی کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی

ایران میں بھی کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی
کیپشن: کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی، فوٹو بشکریہ رائٹرز

تہران: ایران نے بینکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں پر بٹکن و دیگر کرپٹو کرنسیز کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

مرکزی بینک کے مطابق اس بات کا فیصلہ حکومت کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کمیٹی نے دسمبر میں کیا تھا جس پر عملدرآمد اب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر اس بات پر بحث جاری ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کس قدر بہتر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ’سنجو‘کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا
 انہوں نے کہا کہ بٹکن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز میں منی لانڈرنگ کے لیے بطور آلہ استعمال ہونے اور دہشت گردی کے لیے فنانسنگ کرنے کی صلاحیت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسے جرائم سے ہونے والی آمدنی کو دوسرے مقامات پر منتقلی کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
 یاد رہے کہ ایرانیوں کی بڑی تعداد ان کرنسیز کو عالمی مالیاتی پابندیوں سے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کا ذریعہ خیال کرتی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں