Get Alerts

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان 

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔ 

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے ۔ منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے رویےکیخلاف احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ھدایات جاری کی جارہی ہیں۔