عمران خان اسلام آباد آئیں تو سہی خود نمٹوں گا: رانا ثناء اللہ کا اعلان 

عمران خان اسلام آباد آئیں تو سہی خود نمٹوں گا: رانا ثناء اللہ کا اعلان 
سورس: File

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ کی سیٹ پر بیٹھ کر یہ تمام معاملات ٹھیک کروں گا۔عمران خان کا یہ آخری بیانیہ ہے۔اس کے بعد اسے کچھ نہیں ملنے والا۔ اسلام آباد آکر تو دیکھے اس سے خود نمٹوں گا۔ 

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا4سال کے عرصے میں کونسا  منصوبہ اس نے بنایا ہے۔حکیم صاحب نے 25 سال قبل لکھا تھا اسے بیرونی لوبی تیار کررہی ہےیہ ملک کو تباہ برباد کررہا ہے۔یہ اسلام آباد آنے کا کہہ رہا ہے یہ آئے میں خود اس سے نمٹ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو برباد کردیا ہے ۔یہ اس دور کا پانچواں سال ہے ہمیں الیکشن ائیر میں حکومت ملی ہے۔اب الیکشن ہونے ہیں وہ دو ماہ پہلے ہو جائیں یا دو ماہ بعد ہو جائے اگلے الیکشن میں ہم کامیاب ہو کر چھکے چوکے لگائیں گے۔ہم اگلے الیکشن میں پنجاب اور وفاق دونوں میں حکومت بنائیں گئےجو عزت اللہ نے یہ اللہ کے بعد آپکے مرہون منت ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے فیصل آباد آکر کہا رانا ثناء اللہ کو اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا۔آپ لوگوں نے مشکل وقت میں ن لیگ کا نواز شریف کا ساتھ دیا۔ عمران خان کو مسلط کرنے والوں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگائے۔عمران خان لوگوں کو گمراہ کرنے اور جھوٹے مقدمات بنائے۔کس انسان کو پکڑنا ہے کس کو چھوڑنا ہے یہ طاقت اللہ کی ذات کے پاس ہے۔عزت اور ذلت کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو کہا گیا اپوزیشن کیخلاف کچھ ڈھونڈو  بشیر میمن نے کہا کچھ نہیں ملا تو ہیروئین ڈال دی گئی جس کی سزا موت ہے۔ مجھے جیل میں بس ایک چادر اور کمبل دیا جاتا تھا ۔میں نے کہا مقدمہ درج ہونے کے بعد ہزار گنا پارٹی کیساتھ ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  شہزاد اکبر ثبوتوں کا پلندہ لئے پھرتا تھا۔ کہا ہم این سی اے سے تحقیقات کروائیں گے۔  این سی اے نے بائیس ماہ تحقیقات کے بعد کہا شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ 

مصنف کے بارے میں