سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں 2 دھماکے، 15 افراد شہید،متعدد زخمی

سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں 2 دھماکے، 15 افراد شہید،متعدد زخمی

پشاور: سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر یکے بعددیگرےہونے والے 2 خود کش دھماکوں  میں  ایک خاتون سمیت 15  افراد شہید جبکہ 40 سے زائد ز خمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانے میں 2 دھماکے ہوئے جس کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی اور آگ لگ گئی۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور  زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل  کے مطابق  کبل تھانہ میں دو دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے،ہوسکتا ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خود کش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے، تھانے کے گیٹ پر دھماکہ نہیں ہوا، عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے۔