نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز،  محمد رضوان اور محمدعرفان کو  آرام دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز،  محمد رضوان اور محمدعرفان کو  آرام دینے کا فیصلہ

لاہور: محمد رضوان اور عرفان خان کو  آرام دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔   پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آخری دو ٹی ٹوینٹی  میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔  دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔

مصنف کے بارے میں