اسلام آباد: پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے محاذ پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے تمام واجب الادا قرضوں کی واپسی مکمل کرتے ہوئے ابوظہبی فنڈ کو آخری قسط بھی ادا کر دی ہے۔
حکومتی ذرائع اور سٹیٹ بینک کے مطابق، پاکستان نے مالیاتی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے یو اے ای کو تمام ادائیگیاں کر دی ہیں، جس سے ملکی ساکھ میں بہتری آئی ہے۔سٹیٹ بینک نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو 1 ارب ڈالر کی حتمی ادائیگی کر دی ہے۔ گزشتہ ہفتے ادا کیے گئے 2.45 ارب ڈالر کے بعد، اب مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر واپس کیے جا چکے ہیں۔
پاکستانی حکام نے مشکل وقت میں مالی مدد فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ اب تمام قرضے واپس کیے جا چکے ہیں۔