Get Alerts

شمالی کوریا سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: جنوبی کوریا

شمالی کوریا سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: جنوبی کوریا

سیول:جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان شمالی کوریا کے کسی ممکنہ اقدام کے لیے مکمل تیار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے فوج اور سرکاری حکام کو شمالی کوریا کے کسی بھی اقدام کے لیے مکمل تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
صدارتی ترجمان پارک سو ہیون کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی سوموار کو شروع ہونے والی 10 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار میں صدر مون نے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران جنوبی کوریا اور امریکا کی فورسز فوجی آپریشن پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ۔
انھو ں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے اوپر تلے بیلسٹک میزائل تجربوں کے بعد "آلچی فریڈم گارڈین نامی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ان مشقوں کا مقصد بھی شمالی کوریا کو آگاہ کرنا تھا کہ وہ ہر قسم کے حا لات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ٹیگز: