Get Alerts

ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی 16رکنی سکواڈ بھی تیار

ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی 16رکنی سکواڈ بھی تیار

لاہور: ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی 16رکنی سکواڈ بھی تیار کر لیا گیاٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں ایسے نام شامل کیے گئے ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ تاہم 16 رکنی اسکواڈ میں سہیل خان اور عامر یامین کی واپسی ہوئی ہے۔

 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں  کپتان سرفرازاحمد،شعیب ملک،محمدحفیظ،احمد شہزاد، فخرزمان،بابر اعظم،محمدعامر،عماد وسیم ،محمد نواز ،عثمان شنواری،رومان رئیس، شاداب خان ،حسن علی، سہیل خان ، عامر یامین اور فہیم اشرف  کے نام شامل ہیں۔   

یاد رہے کہ پی سی بی نے 3 روزہ فٹنس ٹیسٹ لگانے کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا اور پھر ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا۔ فٹنس ٹیسٹ کیلئے کچھ کھلاڑیوں کو  ویسٹ انڈیز کی کرکٹ لیگ سے بلایا گیا تھا جن میں شعیب ملک ، حسن علی ، محمد حفیظ، بابر اعظم ،عماد وسیم اور شاداب خان شامل ہیں ۔ محمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں جہاں پر وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ بھی بہت جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔