چین کے صدر پاکستان آئیں گے: معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور

Chinese President, Pakistan, Special Assistant, CPEC Authority, Khalid Mansoor

اسلام آباد: معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کہا ہے کہ چین کے صدر پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان بھی بہت جلد چین کا دورہ کریں گے ۔ چین ہمارا دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں چین سے بات ہوگی ۔

معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان میں 194 بلین روپے کی انویسٹمنٹ باہر سے آئی ہے ۔ رشکئی اکنامک زون خیبرپختونخوا میں قائم ہوا ہے ۔ کراچی سے خام مال لانے میں پیسے زیادہ خرچ ہوں گے ۔

خالد منصور نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ترقی نہیں کرسکا ، زراعت میں استعمال ہونے والا بیج اعلیٰ معیار کا نہیں ۔ چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے ۔