آواز کی سرجری کیسے ممکن  ہے،عمر بڑھنے کے ساتھ میری آواز خود بخود تبدیل ہوگئی:ماورا حسین

آواز کی سرجری کیسے ممکن  ہے،عمر بڑھنے کے ساتھ میری آواز خود بخود تبدیل ہوگئی:ماورا حسین

کراچی:نامور اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں میں نے آواز تبدیل کرانے کی سرجری کروائی ہے۔ اداکارہ ماورا حسین  کاکہنا ہےکہ   حال ہی میں اپنے بارے میں ایک افواہ سنی ہے کہ  میں اپنی آواز تبدیل کرانے کی سرجری کروائی ہے ۔

انہوں نے ا یک انٹرویو میں  کہا  کہ  لوگوں کی طرف سے باتیں سننے کو ملیں کہ انہوں نے اپنی آواز کی سرجری کروائی ہے۔لوگوں کو لگتا ہے  میری آواز  بدل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تقریباً 10 سال قبل میری آواز مختلف تھی، میں مانتی ہوں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو لگتا ہے میری آواز بدل گئی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میری آواز سے متعلق یہ کہاگیا کہ   میں نے وائس چینجنگ سرجری کروائی ہے، میں نے گوگل کیا کہ کیا واقعی ایسا ممکن ہے۔


ماورا کا کہنا تھا کہ مجھے گوگل سے معلوم ہوا کہ آواز کی سرجری کروانا ممکن نہیں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میں  نے اپنے مداحوں سے بھی پوچھا کہ کیا  میری آواز بدل گئی ہے تو مداحوں نے بھی اس بات سے اتفاق کیا۔انہوں نے کہا میں نے مداحوں سے اپنی آواز بدلنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بھی اتفاق کیا، لیکن لوگ میری سرجری کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟ آواز کی سرجری کیسے ممکن ہے؟ لیکن میرے خیال میں عمر بڑھنے کے ساتھ میری آواز خود بخود تبدیل ہوگئی ہے، میں اپنے مداحوں سے متفق ہوں۔


ماورا حسین نے کہا کہ  بھارت اور پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں فرق کے بارے میں کہاکہ  جس طرح پاکستان میں ڈرامے اچھے بنائے جاتے ہیں اسی طرح بھارت میں فلمیں اچھی بنائی جاتی ہیں۔ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنے کیرئر کے ساتھ میں کبھی اپنی تعلیم مکمل کرپاؤں گی۔

ماورا نے 2014 میں ایل ایل بی پروگرام میں داخلہ لیا تھا، لیکن بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار کی آفر موصول ہونے کے باعث انہوں نے اپنی تعلیم میں وقفہ دینے کا فیصلہ کیا، لیکن بعدازاں انہوں نے 2017 میں تعلیم مکمل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

انہوں نے وکالت کا انتخاب کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’وکالت کی تعلیم کا انتخاب کرنے سے قبل، میں نے 6 ماہ میڈیسن کی تعلیم بھی حاصل کی، اس کے بعد میں نے مزید 6 ماہ کے لیے فیشن ڈیزائننگ بھی سیکھی، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو مجھے متاثر کرے، اور آخر کار وکالت نے مجھے متاثر کیا۔

مصنف کے بارے میں