ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، قومی ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح، انگلش ٹیم کو شکست دے دی

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، قومی ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح، انگلش ٹیم کو شکست دے دی

برمنگھم: ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔انگلش ٹیم کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کی ہے۔  برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اب تک کے اپنے تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے  شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں  32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی سکور سے زیادہ سکور تھا۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے شاہزیب حیدر نے 4 اور محمد شاہزیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کا 104 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 10 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان پول سٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں