Get Alerts

ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 عسکریت پسند ہلاک اور 2 گرفتار

ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 عسکریت پسند ہلاک اور 2 گرفتار

تہران : ایران کے جنوبی مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پیش آیا جہاں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے ہے اور وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی تربیت یافتہ تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ایرانی تھا جبکہ باقی تمام غیر ملکی تھے، تاہم ایرانی حکام نے ان کی شہریت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ روز بھی ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: