Get Alerts

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 20 ویں برسی

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 20 ویں برسی

لاہور : آج پاکستان کے مشہور اور ورسٹائل مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 20 ویں برسی ہے۔ اگرچہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی یادیں اور فن آج بھی شوبز کی دنیا اور ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

جمشید انصاری 31 دسمبر 1942 کو بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ چھوٹی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے کراچی میں بس گئے، جہاں سے انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ ’’جھروکے‘‘ تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

جمشید انصاری نے اپنی اداکاری میں مزاح اور سنجیدگی دونوں پہلوؤں کو خوب نبھایا، لیکن انہیں اصل شہرت مزاحیہ کرداروں سے حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 200 سے زائد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور ایک منفرد پہچان بنائی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’انکل عرفی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’منزلیں‘‘ اور ’’افشاں‘‘ شامل ہیں۔

جمشید انصاری نے 24 اگست 2005 کو طویل علالت کے بعد 63 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن ان کی اداکاری آج بھی پاکستان کے شوبز میں روشنی کی مانند ہے اور ہر نسل کے لوگ ان کے کام کو سراہتے ہیں۔

ٹیگز: