Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب کی مزدور دوست پالیسیوں کے ثمرات: صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب کی مزدور دوست پالیسیوں کے ثمرات: صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا آغاز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسیوں کے تحت صنعتی کارکنوں کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کا عملی آغاز ہو گیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس، سندر انڈسٹریل سٹیٹ، قصور فیز ون میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے، جہاں صنعتی کارکنوں کو مجموعی طور پر 720 فلیٹس دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت وفات یافتہ ورکرز کی بیوگان کے لیے 3 فیصد کوٹہ جبکہ معذور کارکنوں کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ضلع قصور کے ورکرز کے لیے دو تہائی (⅔) اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لیے ایک تہائی (⅓) ہاؤسنگ یونٹس مختص کیے گئے ہیں۔

درخواست فارم حاصل کرنے کے لیے گھر بیٹھے ویب سائٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ یہ فارم ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (نارتھ و ساؤتھ)، لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر، قصور کے دفاتر سے بھی دستیاب ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

ٹیگز: