Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرینی ہم منصب کی ٹیلی فونک گفتگو، بارشوں کے باعث جانی نقصان پر افسوس

وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرینی ہم منصب کی ٹیلی فونک گفتگو، بارشوں کے باعث جانی نقصان پر افسوس

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہری افسوس کا اظہار کیا گیا۔

بحرینی وزیر داخلہ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ بحرین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب زدگان کی حمایت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت سے شدید متاثرہ ملک ہے اور بارشوں، سیلاب اور کلاوڈ برسٹ کے باعث ہونے والی تباہ کاری ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل صورتحال میں متعلقہ حکام متاثرین کی بھرپور مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
 
 

ٹیگز: