Get Alerts

گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبہ مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبہ مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کے لیے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے منصوبے پر کام تین شفٹوں میں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر جاری کام کا ڈرون فوٹیج کے ذریعے جائزہ لیا اور تعمیراتی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں کے دوران 5 ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔

ٹیگز: