Get Alerts

ماروتی بالینو فیس لفٹ: پہلی سی این جی آٹومیٹک کار بننے کا امکان

ماروتی بالینو فیس لفٹ: پہلی سی این جی آٹومیٹک کار بننے کا امکان

نئی دہلی: ماروتی سوزوکی اپنی مقبول پریمیم ہیچ بیک بالینو کو بڑے اپ ڈیٹ کے ساتھ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ 2026 بالینو فیس لفٹ کو بھارت میں 5 ستمبر 2026 کو لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ نئے ماڈل کی سب سے بڑی خاص بات فیکٹری فِٹڈ CNG-AMT پاور ٹرین ہو سکتی ہے۔

پہلی سی این جی   آٹومیٹک ماروتی کار؟
اگر یہ سیٹ اپ متعارف کرایا جاتا ہے تو بالینو ماروتی سوزوکی کی پہلی ایسی کار بن سکتی ہے جس میں کمپنی کی جانب سے فیکٹری فِٹڈ CNG کے ساتھ آٹومیٹک AMT گیئر باکس دیا جائے گا۔ فی الحال کمپنی کی CNG گاڑیوں میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن کا آپشن موجود نہیں ہے۔

سی این جی - اے ایم ٹی  آپشن ڈیلٹا اور زیٹا ویریئنٹس میں ملنے کی توقع ہے، جبکہ ٹاپ سپیک الفا ویریئنٹ ممکنہ طور پر صرف پیٹرول انجن کے ساتھ دستیاب رہے گا۔

ADAS اور وینٹی لیٹڈ سیٹس بھی شامل
نئی بالینو میں ADAS (ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم) بھی شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ ممکنہ طور پر اس میں لین سسٹ اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول جیسے فیچرز شامل ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی فیچرز کی تصدیق ابھی باقی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑی میں وینٹی لیٹڈ فرنٹ سیٹس، نیا ڈوئل ٹون انٹیریئر اور نئی اپ ہولسٹری بھی دی جا سکتی ہے۔

ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں
فیس لفٹ بالینو کے بیرونی ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے بجائے معمولی اپ ڈیٹس متوقع ہیں۔ گاڑی میں نئی فرنٹ گرِل، ری ڈیزائنڈ بمپرز، نئے الائے وہیلز اور نئے کلر آپشنز شامل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مجموعی باڈی ڈیزائن زیادہ تر موجودہ ماڈل جیسا رہنے کا امکان ہے۔

نئے فیچرز اور ممکنہ CNG-AMT آپشن کے باعث 2026 بالینو کی قیمت موجودہ ماڈل کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہو سکتی ہے۔ لانچ کے بعد اس کا مقابلہ ہنڈائی آئی20 اور ٹاتا آلٹروز جیسی پریمیم ہیچ بیکس سے جاری رہے گا۔

 اگر ماروتی سوزوکی CNG-AMT سیٹ اپ متعارف کراتی ہے تو یہ بالینو فیس لفٹ کی سب سے بڑی خاص بات ہوگی، کیونکہ اس سے صارفین کو  سی این جی  کی کم آپریٹنگ لاگت کے ساتھ آٹومیٹک ڈرائیونگ کی سہولت بھی مل سکے گی۔

ٹیگز: