Get Alerts

آزاد کشمیر اسمبلی کے 46 نو منتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر اسمبلی کے 46 نو منتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(فرہاد کھوکھر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں 46 نو منتخب ارکان اسمبلی نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔
سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، جس کے ساتھ ہی نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔
حلف اٹھانے والے ارکان میں مسلم لیگ ن کے 31 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 14 نو منتخب ارکان شامل ہیں، جبکہ جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے ایک رکن ساجد اقبال نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی نے باقاعدہ طور پر اپنی پارلیمانی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیگز: