Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4,200 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 10 گرام سونا 3,601 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کے نرخ میں 42 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت بدستور مستحکم رہی۔ فی تولہ چاندی 7,379 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6,326 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس چاندی 69 ڈالر پر برقرار رہی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں مسلسل تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے۔

ٹیگز: