Get Alerts

نوم چومسکی نے ری پبلکن پارٹی کو انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم قرار دے دیا

 نوم چومسکی نے ری پبلکن پارٹی کو انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم قرار دے دیا

نیویارک: نامور امریکی دانشور نوم چومسکی نے امریکا کی ری پبلکن پارٹی کو انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم قرار دے دیا۔

نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف خود ماحولیاتی تبدیلی جیسی ٹھوس حقیقت کا سراسر انکار کرتے ہیں بلکہ ان کے قریبی ساتھی اور سیاسی مشیر بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ایندھن کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اوباما حکومت کے پیرس ماحولیاتی معاہدے کا حصہ بننے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ مستقبل میں وہ امریکا کو اس کا حصہ نہ رہنے دیں