Get Alerts

فیس بک پر فحش فرمائش کرنے والے آدمی سے نوجوان لڑکی نے ایسا دلچسپ انتقام لے لیا کہ جان کر آپ کے لئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

فیس بک پر فحش فرمائش کرنے والے آدمی سے نوجوان لڑکی نے ایسا دلچسپ انتقام لے لیا کہ جان کر آپ کے لئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

ایک برطانوی لڑکی سے فیس بک پر لڑکے نے فحش تصاویر بھیجنے کی فرمائش کر دی جس پر اس لڑکی نے اس سے ایسا دلچسپ انتقام لیا کہ عمر بھر یاد رکھے گا

لندن:  ایک برطانوی لڑکی سے فیس بک پر لڑکے نے فحش تصاویر بھیجنے کی فرمائش کر دی جس پر اس لڑکی نے اس سے ایسا دلچسپ انتقام لیا کہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی کیٹی نامی اس لڑکی سے آدمی نے کہا کہ اپنی فحش تصاویر بنا کر بھیجو۔ کیٹی نے لڑکے کی اس دیدہ دلیری پر اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ’’ہاں میں تمہیں اپنی تصاویر بھیجوں گی لیکن پہلے تم اپنے ٹریکٹر کا بوسہ لیتے ہوئے اپنی تصویر بنا کر مجھے بھیجو۔‘‘لڑکے نے اس چیز کو کوئی مسئلہ ہی نہ سمجھا اور جواب دیا کہ ’’اگرچہ اس وقت ٹریکٹر صاف نہیں ہے لیکن پھر بھی میں تصویر بنا کر بھیجتا ہوں۔‘‘ کیٹی نے لڑکے کی ٹریکٹر کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر اور اس کی اپنے ساتھ ہونے والی گفتگو کا سکرین شاٹ لے کر اپنی وال پر پوسٹ کر دیا، جو اب اس لڑکے کی رسوائی کا باعث بن رہا ہے۔ کیٹی کی یہ پوسٹ اس قدر زیادہ دیکھی جا رہی ہے کہ اب تک اسے 18ہزار لوگ شیئر اور 55ہزار لائیک کر چکے ہیں۔