نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز فیصلہ،احتساب عدالت سے پہلے سوشل میڈیا پر عدالت لگ گئی

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز فیصلہ،احتساب عدالت سے پہلے سوشل میڈیا پر عدالت لگ گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گھر جائیں گے یا جیل ،احتساب عدالت سے پہلے سوشل میڈیا پر عدالت لگ گئی جبکہ نواز شریف سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے دو ریفرنس العزیزیہ اور فلیگ شپ پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف فیصلہ آج احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی جانب سے سنایا جائے گا ۔اس حوالے سے فیصلہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی سابق وزیراعظم پاکستان کے فیصلے پر نظر یں جما لیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم کے بارے میں ہر کوئی اپنے اپنے فیصلے سنانے لگا ۔ کسی نے لکھا نواز شریف کرپشن کا نام ہے ،انہوں اپنی دھرتی ماں کو لوٹا ہے، تو کسی نے کارٹون بنا کر کہا نواز شریف ایک بار پھر سے ماضی کے گرداب میں پھنس گئے ہیں۔

کوئی اپنے لیڈر کی تصویر اٹھائے ، فیصلہ انکے حق میں ہونے کے نعرے بازی لگاتا نظر آیا ،تو کسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کی تصویر پوسٹ کرکے بولا کہ میاں صاحب عظیم لیڈر ہیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔