موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا، نواز شریف

موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا، نواز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ: مریم نواز ٹوئیٹر اکائونٹ

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلہ سننے کے بعد پہلا  ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کبھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا میں نے کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا ،کرپشن نہیں کی اس لئے ضمیر مطمئن ہے ۔

 

عدالت کے باہر نواز شریف نے کہا کہ میں ایک انسان ہوں کوئی پتھر تو نہیں، ہم تو ہیں پتھر کے انسان ہم تو یہ دکھ بھی سہہ گئے ، انہوں نے کہا کہ حوصلہ اللہ دیتا ہےہمارا  عزم بہت  بلند اور مضبوط ہے ،کیس میں کچھ نہیں اس لیے بڑی سزا نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔

 

مریم نواز کے بارے میں انہوں نے کو کہا کہ وہ  میری والدہ کے ساتھ ہیں، امی  اس عمر میں روتی ہیں تو میرا دل روتا ہے،مریم بھی آج تک اپنی والدہ کو بہت یاد کرتی ہیں، ایمانداری سے ملک اور قوم کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

 

عدالتی احاطے میں نواز شریف نے اشعار کا سہار لیتے ہوئے کہا ” جائیں تو جائیں کہاں، سمجھے گا کون یہاں ؟اے میرے دل کہیں اور چل ڈھونڈ لے اب کوئی اور نیا گھر،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  کہ جی، مریم کو میں نے کہا وہ آئیں گی تو پریشان ہوں گی، مریم کو اپنی والدہ کے ساتھ چھوڑ آیا ہوں  وہ اس عمر میں روتی ہیں تو میرا دل روتا ہے،میری چھوٹی بیٹی بھی لندن سے آئی ہوئی ہے وہ بھی آنا چاہتی تھی، مگر میں نے انہیں منع کیا ۔


 ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم آج تک اپنی والدہ کو بہت مس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن مضبوط ہاتھوں میں ہے، قافلہ رواں دواں رہے گا۔

 

پارٹی قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ جو میرے دائیں بائیں کھڑے ہیں یہی لوگ اب پارٹی کی قیادت ہیں۔انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میڈیا کے ساتھ بہت عقیدت ہے اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک اچھا تعلق رہا اسی لیے اس بات کی خوشی ہے کہ میڈیا نے کرپشن یا الزام سے متعلق کوئی لفظ نہیں کہا۔

 

اس سے قبل احتساب عدالت میں آمد کے موقع پر لیگی رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئےنواز شریف نے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔