سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
سورس: file

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردیکی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا، جبکہ سردی میں اضافے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  ہوا میں نمی کا تناسب 48فیصد ہے، اس وقت ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کراچی کادرجہ حرارت مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی میں فضا کا معیارغیرصحت بخش ہے، دنیاکے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی 11ہویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 165پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ  لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

مصنف کے بارے میں