ماسک کا استعمال لازمی، کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ 41 ممالک میں پھیل گیا

ماسک کا استعمال لازمی، کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ 41 ممالک میں پھیل گیا
سورس: file

 عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون تیزی سے امریکہ، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا۔  عالمی ادارہ صحت  کا کہنا ہے کہ جے این ون کے پھیلا پھیلنے کی رفتار زیادہ ہے۔

جے این ون حال ہی میں دریافت ہونے والے کووڈ ویریئنٹ BA 2.86 سے پھیلا ہے جو خود بھی اومیکرون ہی کا ایک ویریئنٹ تھا۔ قطر کے ویل کارنیل میڈیسن کے پروفیسر آف ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ ریسرچ لیت ابو رداد کہتے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اس سے پہلے آنے والے ویریئنٹس سے بہت مختلف ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائرس اب تک ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وائرس میں خلیوں کو متاثر کرنے کی اپنی خصوصیت ہوتی ہے اور چند ایک خصوصی علامات ضرور ظاہر ہوتی ہیں۔ کسی بھی وائرس کے مختلف ویئرئنٹ شدت اور پھیلنے کی صلاحیت کے حوالے سے خاصے مختلف ہوتے ہیں۔ 

8 دسمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے 15 تا 29 کیسز کا تعلق جے این ون سے ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ نئے سال کی آمد پر غیر معمولی گہما گہمی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہی ہے۔ ماہِ رواں کے اوائل میں بھارتی ریاست کیرالا میں جے این ون کا کیس سامنے آیا۔ اب کئی ریاستوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلیں تو ماسک لگائیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا کا یہ نیا ویریئنٹ خاص موسمی حالات کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے تاہم عوام کو غیر معمولی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ اس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔ 

ج عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جے این ون سے بچاؤکے لیے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ ادارے کی جانب سے کہاگیا کہ کیسز ضرور بڑھ رہے ہیں تاہم یہ نیا ویریئنٹ اب تک زیادہ شدید اور خطرناک قرار نہیں ظاہر ہو رہا۔ نزلہ، زکام اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ماہرین نے خاص طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

ریاستہائے متحدہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (CDC)کے مطابق، COVID-19 کی دیگر اقسام کی طرح، علامات ایک شخص کی قوت مدافعت اور مجموعی صحت کی بنیاد پر مختلف ہوں گی۔

جے این ون کی نمایاں علامات میں بخار، سردی، کھانسی، تھکن اور جسم میں درد شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں