نواز شریف   نے این اے130سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے 

 نواز شریف   نے این اے130سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے 

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے ۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔


واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں